صحت

ناشتہ نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

ناشتے کو اکثر دن کی سب سے اہم غذا قرار دیا جاتا ہے مگر کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو اس کا استعمال پسند نہیں کرتے۔

مگر یہ عادت دل کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل کمیونیکیشنز میڈیسن میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناشتے کرنے میں ہر ایک گھنٹے کی تاخیر سے اگلی دہائی میں موت کا خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے اعتراف کیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے جس میں وجہ کو ثابت نہیں کیا گیا، مگر یہ پہلی بار نہیں جب کسی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کچھ عرصے قبل جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ایک تحقیق میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد ناشتہ نہیں کرتے ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 75 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سے موت کا خطرہ دوگنا سے زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ ہم جو کھاتے ہیں وہ دل کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔

ہمارا جسم صبح کے وقت انسولین کے حوالے سے زیادہ حساس ہوتا ہے کیونکہ ہماری اندرونی گھڑی دن کی روشنی اور رات کی تاریکی کے مطابق غذائی عادات سے جڑی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہمارا جسم صبح کے وقت زیادہ مقدار میں غذا کو اچھی طرح ہضم کرلیتا ہے مگر بیشتر افراد دن بھر کی کیلوریز کا 40 فیصد حصہ رات کے وقت جسم کا حصہ بناتے ہیں۔

انٹرنیشنل جرنل آف ہائپرٹینشن میں شائع ایک تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا تھا کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ زیادہ عام ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ متوازن ناشتے سے دوری کے نتیجے میں جسم میں ان مخصوص ہارمونز کی سطح بڑھتی ہے جن کو بلڈ پریشر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے جسم کی اندرونی گھڑی بظاہر غذا کے ہضم ہونے اور اجزا کو جذب کرنے میں کردار ادا کرتی ہے اور اس کے افعال متاثر ہونے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد کی جانب سے اکثر دن میں ایسی غذاؤں کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے مفید نہیں ہوتیں، یعنی زیادہ میٹھی یا چکنائی پر مبنی غذاؤں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح بڑھتی ہے اور یہ تینوں ہی امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

اس سے قبل مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker