اسرائیل کی غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 6 فلسطینی زخمی

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح سے اب تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 6 فلسطینی زخمی ہوئے۔
غزہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 382 زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم 15 لاکھ افراد کو ہنگامی امداد کی ضرورت ہے، جبکہ اپنے تباہ شدہ گھروں کو لوٹنے والے فلسطینی صرف ملبے کے ڈھیر دیکھ رہے ہیں اور خوراک و پانی جیسی بنیادی ضرورتوں کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی گھروں، کمیونٹیوں اور زرعی زمینوں پر حملے کیے ہیں۔



