تازہ ترینکرکٹکھیل

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو6 رنز سے ہرا دیا

سری لنکا 300 رنز کے تعاقب میں 293 رنز تک محدود

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو6 رنز سے ہرا دیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم 300 رنز کے تعاقب میں 293 رنز تک محدود رہی۔ ونیندو ہسارنگا نےسب سے زیادہ59نز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولرحارث روف نے 4، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کو3میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسین طلعت 62،فخرزمان32، بابراعظم 29 رنز بناسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker