انٹرنیشنل

شام : مشترکہ گشت پر حملہ، دوامریکی فوجی اور ایک امریکی شہری ہلاک

دمشق کے قریب شام کے قدیم شہر تدمر (پالمیرا) کے نواح میں مشترکہ گشت کے دوران امریکی اور شامی افواج پر فائرنگ کے واقعے میں دو امریکی فوجیوں سمیت تین امریکی شہری ہلاک ہو گئے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملے میں ایک سویلین امریکی مترجم اوردوامریکی فوجی جان سے گئے، جبکہ تین امریکی فوجی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکزمنتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آورکا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا، جسے سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی میں موقع پرہی ہلاک کر دیا واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اس سے قبل شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ حملے میں شامی سکیورٹی فورسز کے کم از کم دو اہلکارزخمی ہوئے جبکہ کم ازکم چارامریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔

حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اورمشترکہ گشت کے طریقہ کارکا بھی ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker