Sindپاکستانصحت

وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا، والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 7 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

کراچی میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر مرادعلی شاہ نے کہا کہ 15 دسمبر سے شروع ہونے والی 7 روزہ مہم سندھ کے 30 اضلاع کی ایک ہزار 345 یوسیز میں چلائی جائے گی جس دوران ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اسی طرح اس مرض سے چھٹکارا پایا ہے، یہ شرمندگی کاباعث ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو ہے، اس کا صرف ایک علاج ہے کہ ہم پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، دیگر مسلم ممالک اسلامی نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر یہ مرض ختم کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی 30 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 9 کا تعلق سندھ سے تھا، یہ مرض کم ہوگیا تھا مگر کچھ سالوں سے دوبارہ بڑھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں 80 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے جن کی حفاظت کے لیے 21 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، والدین سے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker