کرکٹکھیل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے گروپ کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 241رنز بنائے۔

احمد حسین نے65 اور سمیر منہاس نے 44رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، حمزہ ظہور نے بھی 42 رنز اسکور کیے۔

یوا ے ای کے بولر یوگ شرما نے 3 اور نسیم خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 38ویں اوور میں 171رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایان مصباح نے 77رنز بنائے جبکہ پرتھوی مدھو نے 27رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے نتیجے میں پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker