Quetta

کوئٹہ، میکانگی روڈ پر گیس لیکیج، دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق

کوئٹہ، میکانگی روڈ پر گیس لیکیج

کوئٹہ:میکانگی روڈ پر واقع جناح ایلیٹ اسکول کے چوکیدار کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ رات گئے پیش آیا، جب کمرے میں گیس بھر جانے کے سبب دونوں افراد بے ہوش ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت واحد بخش قوم رند اور زبیر احمد قوم لغاری کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق سبی سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم دونوں افراد جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجہ گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنا قرار دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker