World

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں

چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیے گئے، ان کا چین میں داخلہ بھی بند کردیاگیا۔

چینی حکام نے مقامی تنظیموں اور کاروباری شخصیات کو پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے ساتھ کام نہ کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین امریکا تعلقات میں پہلی سرخ لکیر تائیوان ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔

چینی وزارت خارجہ نے خبر دار کیا کہ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیزا قدام کا چین سخت جواب دے گا، وزارت خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ امریکا اسلحہ فراہم کرنے کی خطرناک کوششیں بند کرے۔

چینی اقدام گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker