پاکستان

یونیورسٹی آف گجرات کی چلتی بس کا ڈرائیور ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا، بس بے قابو ہوکر حادثےکا شکار

گوجرانوالا میں چلتی بس کا ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، بس بے قابو ہوکر دوسری بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ساروکی کے قریب چلتی بس میں ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا، اس دوران بس دوسری بس سے ٹکراگئی۔

ریسکیو کے مطابق دونوں بسیں یونیورسٹی آف گجرات کی ہیں جوگجرات سے علی پور چٹھہ جا رہی تھیں۔

حادثے میں دونوں بسوں میں سوار طالبات اور یونیورسٹی اسٹاف سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے جب کہ بس ڈرائیور موقع پر دم توڑگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker