پاکستانتازہ ترین

ریکوڈک بلوچستان کی ترقی کیلئے گیم چینجر ہے، بیرک گولڈ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیراعظم سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں انہیں ریکو ڈک منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیاکہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کیلئے بلوچستان کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو ترجیح دی جارہی ہے اور بیرک گولڈ کی جانب سے خواتین سمیت 100 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی جاچکی ہے۔وفد نے مزید بتایا کہ کمپنی نے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب 3 اسکولز بھی قائم کیے ہیں۔اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں مواصلات میں انفراسٹراکچر خصوصاً ریلوے لائن کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker