بلوچستان
تفتان شاہراہ پر ناکہ بندی، ریکوڈک منصوبے سے وابستہ 17 افراد اغواء

*نوشکی میں کوئٹہ۔تفتان شاہراہ پر ناکہ بندی، ریکوڈک منصوبے سے وابستہ 17 افراد اغواء۔*
نوشکی میں کوئٹہ۔تفتان مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد کی جانب سے مبینہ ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران ریکوڈک منصوبے سے وابستہ 17 افراد کو اغواء کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شام نوشکی کے علاقے مَل میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ قائم کرکے مختلف گاڑیوں کی تلاشی لی۔اس دوران ریکوڈک پروجیکٹ سے وابستہ 17 افراد کو اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کی مکمل شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی، تاہم تمام افراد ریکوڈک منصوبے سے وابستہ بتائے جارہے ہیں۔* See less



