انٹرنیشنلتازہ ترین

یوکرین کے ماسکو اور بریانسک پر حملے، روسی فوج نے 45 ڈرون مار گرائے

روسی فوج نے یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون طیاروں سے کیے جانے والا حملہ ناکام بنادیا۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق روسی وزارت دفاع کا بتانا ہے کہ یوکرینی فوج نے دارالحکومت ماسکو کی جانب 11 ڈرون طیارے بھیجے، جنہیں روسی فوج نے مار گرایا، جب کہ اس دوران کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ روسی فوج کے مطابق یوکرین کی جانب سے بھیجے جانے والے 45 ڈرون طیاروں کو مار گرایا جن میں سے 23 طیارے روسی شہر بریانسک کی جانب حملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔ ماسکو کے میئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ یوکرین کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے اور اس حملے کی ناکامی کا مطلب ہے کہ ماسکو کا دفاعی نظام مضبوط ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker