پنجاب اسمبلی میں ریگولر سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا بل پیش کر دیا گیا
نوکریاں پیدا کرنا سرکار کا کام نہیں، یہ کام پرائیویٹ سیکٹر کا ہے۔

نجاب اسمبلی میں پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس بل 2025 پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کو منظور کرنے کے لیے قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔بل کے متن کے مطابق موجودہ سروس ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 منسوخ کیا جائے گا اور سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کی بھرتیاں بنیادی پے کی بجائے لم سم پے پیکیج کے تحت کی جائیں گی۔ حکومت نے یہ فیصلہ خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے کیا ہے، کیونکہ بنیادی پے سکیل میں الاؤنسز اور پنشن کے اضافے کی وجہ سے مالی دباؤ بڑھتا ہے۔محکمہ مالیات کے مطابق اس بل کے نفاذ سے خزانے پر پنشن اور دیگر الاؤنسز کا بوجھ کم ہوگا اور سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے شفاف اور جدید پے سسٹم متعارف ہوگا۔ نئی بھرتیاں لم سم پے سکیل کے تحت ہوں گی اور اس کے لیے نئی قانون سازی کی جائے گی تاکہ بھرتیوں کا عمل زیادہ مؤثر اور شفاف ہو۔
نوکریاں پیدا کرنا سرکار کا کام نہیں، یہ کام پرائیویٹ سیکٹر کا ہے۔
مہنگائی ابھی قابو میں ہے۔ قومی ایئر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو ہو گی۔
وفاقی وزیرخزانہ کا لاہور میں خطاب



