انٹرنیشنلتازہ ترین

امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونیوالی دہشتگردی کو بےنقاب کردیا

امریکی اخبار نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کو بری طرح بےنقاب کر دیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دہشتگردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارتی حکومت کی سرپسرستی میں ہوانے والی کارستانیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، اپریل 2024 میں لاہور میں تانبا جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے اس کوگولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اخبار نے لکھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے سکھ رہنماوں کو قتل کیا جبکہ را کے افسر کاوش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں۔

امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارتکاروں اور را کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker