انٹرنیشنلتازہ ترین

جیفری ایپسٹین سے تعلق کے الزام میں امریکا میں برطانوی سفیر پیٹر منڈیلسن برطرف

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا میں تعینات برطانوی سفیر پیٹر منڈیلسن کو جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کے الزام پر برطرف کردیا۔

جیمز روسکو کو  پیٹر منڈیلسن کی جگہ  قائم مقام سفیر مقرر کر دیا گیا۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق پیٹر مینڈلسن کے خطوط اور ای میلز سے ان کا جیفری ایپسٹین سے گہرا اور وسیع تعلق ظاہر ہوتا ہے۔

 خیال رہے کہ  بدنامِ زمانہ جیفری ایپسٹین امریکی کروڑ پتی تھا جو کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جنسی جرائم میں ملوث تھا۔

جیفری ایپسٹین نے 2019 میں دوران قید خودکشی کر لی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker