انٹرنیشنل

غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ  24  گھنٹوں کے دوران مزید 50  سے  زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بمباری کی  جس کے نتیجے میں2  بچے شہید ہوگئے۔

غزہ شہر کے مرکز میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی  کا سلسلہ جاری ہے جب کہ  زمینی آپریشن میں اب تک غزہ شہر کی1700 کثیر المنزلہ عمارتیں تباہ کی جاچکی ہيں۔

غزہ سٹی سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں اور شہر چھوڑنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہو چکی ۔

اس کے علاوہ 2 روز قبل  اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے 40 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker