پاکستانتازہ ترین

ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو بحال کردیا گیا

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو بحال کردیا گیا۔

رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کردیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا اور عدالت کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا۔

ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز واپس، پروسیجر اور ججز کمیٹی کے اختیارات کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا

گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اس لیے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker