پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی صورتحال سمیت اہم امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا پرغورکیا جائےگا۔ کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اورنئےصدرکے تقررکی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی اور پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker