کرکٹ

بی پی ایل کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری، تین بڑے نام شامل

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اب تک کی این او سی فہرست اپ ڈیٹ کر دی ہے۔ بی پی ایل کے لیے قومی کرکٹرز کو 23 جنوری 2026 تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

ان کرکٹرز میں تین بڑے نام محمد نواز، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حسین طلعت، احسان اللّٰہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع اور سلمان ارشاد کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے 24 جنوری تک کھیلی جانی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker