تازہ ترینبلوچستان

بولان : باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دو خواتین جاں بحق، 18 افراد زخمی

ڈھاڈر کے قریب باراتی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں دو خواتین جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ صبری کے مقام پر پیش آیا۔ایم ایس سول ہسپتال ڈھاڈر کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو خواتین کا تعلق ڈھاڈر سے تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار افراد کا تعلق بھی ڈھاڈر سے ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker