پاکستانتازہ ترین

آج 2023 کی طویل رات اور دن مختصر ترین ہوگا

آج 2023 کی سب سے طویل ترین رات ہوگی جبکہ دن سب سے مختصر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

آج کراچی میں طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا جبکہ غروبِ آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا یعنی دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جبکہ رات 14 گھنٹے کی ہوگی۔

یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ 21 جون کو رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker