World

بر طانیہ: انگریزی کے امتحان میں فیل ہونےکے باوجودہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے جانیکا انکشاف

بر طانیہ میں انگریزی کے امتحان میں فیل ہونے کے باوجود ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق (IELTS) کےامتحان میں80 ہزارامیدواروں کوغلط نتائج ملے۔

برطانوی اخبار کا بتانا ہے کہ چین، بنگلادیش اور ویت نام میں دھوکا دہی کے شواہد پائےگئے ہیں جب کہ لیک شدہ پرچوں کی فروخت سے غیرمستحق امیدوارپاس قرارپائے۔

دوسری جانب کنزرویٹوپارٹی نے غلط پاسنگ مارکس لینے والے افرادکو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے حکومت کا کہناہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker