پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی مؤخر کی جائے، جسٹس منصور سمیت 4 ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر 4 ججز نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ نے خط تحریر کیا۔

خط میں 10 فروری کے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 10فروری کو شیڈول ہے، لاہور ہائی کورٹ میں ایک جج 15 ویں نمبر پر تھا، اسلام آباد تبادلے بعد سپریم کورٹ کےلیے اہل کیسے ہوگیا؟

خط کے متن کے مطابق آئینی پر طور پر مشکوک تبادلے کے بعد ایک جج کیسے سپریم کورٹ کےلیے اہل ہوسکتا ہے؟ قانون واضح ہے جو براہ راست نہیں کیا جا سکتا وہ بلاواسطہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker