پاکستان

سندھ اسمبلی اجلاس: اسپیکر نے صوبائی ترجمان کو ڈانٹ پلادی

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر صوبائی اسمبلی اویس قادر شاہ نے صوبائی حکومت کی ترجمان کو ڈانٹ پلا دی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کی خاتون رکن قرۃ العین نے کہا سمعتا افضال خود سندھ حکومت کی ترجمان ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی قرۃ العین کا کہنا تھا سمعتا افضال تو جوابدہ ہیں اور وہ ہی اسمبلی میں سوال کر رہی ہیں، جس پر سمعتا افضال نے کہا میں مشیر نہیں صرف ترجمان ہوں۔

اسپیکر نے رکن اسمبلی سمعتا افضال کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ کس سے پوچھ کر کھڑی ہوئی ہیں؟ بیٹھ جائیں آپ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker