بلوچستان
علی مرتضیٰ پاکستان کے شہید ہیں، بلوچستان حکومت اہلیہ کےعلاج اور بچیوں کی 16سال تک تعلیم کے اخراجات اٹھائے گی، سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ علی مرتضیٰ پاکستان کے شہید ہیں، بلوچستان حکومت اہلیہ کےعلاج اور بچیوں کی 16سال تک تعلیم کے اخراجات اٹھائے گی۔ سرفراز بگٹی بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے علی مرتضیٰ کے گھر پہنچے، میڈیا بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ابھی آواران سے آرہا ہوں کوئی نوگوایریا نہیں، ایک انچ علاقہ ایسا نہیں جہاں ریاست کی رٹ نہ ہو، سیکیورٹی فورسز کے لئے چیلنجز ضرور ہوسکتے ہیں، کسی کے ماتھے پر دہشتگرد نہیں لکھا ہوتا، اپنے ملک میں منفی بیانیہ دہشتگردوں کو تقویت دینے جیسا ہے



