پاکستان

کراچی میں سڑکیں اور فٹ پاتھ کھودنے پر پابندی عائد

کمشنر کراچی نے شہر میں سڑکیں اور فٹ پاتھ کھودنے پر 2 ماہ کی پابندی لگادی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کمشنر کراچی نے خبردار کیا ہے کہ اب اجازت کے بغیر روڈ کٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جمعرات کو کراچی میں ٹریفک جام اور روڈ انفراسٹرکچر کو نقصان سے بچانے کے لیے کمشنر کراچی کا اہم اقدام سامنے آیا ہے، شہر کی سڑکیں اور فٹ پاتھ کھودنے پر 2 ماہ کی پابندی لگادی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے یوٹیلیٹی سروسز کے لیے کھدائی کی گئی ہے جس سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے، روڈ اور فٹ پاتھ کٹنگ پر پہلے بھی پابندی عائد کی گئی تھی مگر خلاف ورزی کی شکایات ملتی رہیں۔

نوٹیفیکشن میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بنا اجازت روڈ کٹنگ پر دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق یکم جنوری سے 3 مارچ تک سڑکیں اور فٹ پاتھ نہیں کھودے جا سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker