پاکستانتازہ ترین

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا۔

پاکستان کے غیر مستقل رکن بننے کی ووٹنگ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں ہوئی۔

پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کیلئے 182 ملکوں نےحمایت کی، پاکستان 2025 سے 2026 کیلئے رکن منتخب ہوا ہے۔

پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے انتخاب پر قوم کو مبار کباد دی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا امن و سلامتی کے لیے قوم کے عزم کا ثبوت ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کا سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker