انٹرنیشنلتازہ ترینموسم

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے تپتے صحرا میں برفباری

سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف نے اس ہفتے کے آغاز میں ہونے والی شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد تاریخ میں پہلی بار برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق الجوف میں رواں ہفتے کے آغاز میں شدید بارش اور ژالہ باری ناصرف برف باری ہونے کی وجہ بنی بلکہ اس نے خطے کی خشک وادیوں اور تپتے صحرا کو ایک نئی زندگی بھی دے دی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے الجوف میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر خطے کے گرد و نواح میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کر دی ہے،بارش اور ژالہ باری کے ساتھ تیز ہواوں کا امکان ہے۔

اس خطے میں بہار کے موسم میں بمشکل صرف جنگلی پھول کھلتے تھے لیکن اب آنے والے چند مہینوں میں یہاں خوشبودار پودوں اور موسمی پھولوں کی افزائش بھی متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker