پاکستانتازہ ترین

سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل کا نام دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) کے چیئرمین کیلئے شیرافضل مروت کا نام دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں، سنی اتحاد کونسل کو چیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام اسپیکرکو دیں گے۔

بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان، پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کر دیا

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کمیٹیوں میں 20 ممبران میں 6 اپوزیشن کے ہوتے ہیں، ججزتعیناتی کی جوڈیشل کمیٹی میں بھی 2 ممبران اپوزیشن کے ہوتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ ہم نے شیر افضل مروت کا نام بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker