
کوئٹہ: ڈی آئی جی کرائم برانچ بلوچستان ڈاکٹر فرحان ذائد پی ایچ ڈی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن خورشید احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر، ڈی ایس پی کمال خان کاکڑ کی نگرانی میں کرائم برانچ کی ٹیم نے انویسٹی گیشن آفیسر غلام محمد جمالی اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سریاب کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران قتل کیس میں نامزد ملزم غلام رضا کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کرائم برانچ پولیس کر رہی ہے۔



