پاکستانتازہ ترین

ایران کا حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے: شہباز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے پر حیران ہوں، یہ حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچاسکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker