انٹرنیشنل
ٹرمپ حکومت میں بڑی سطح پر تبدیلیوں کا آغاز، مزید برطرفیوں کا خدشہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں بڑی سطح پر تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ حکومت میں بڑی سطح پر تبدیلیوں کے آغاز کے بعد مزید برطرفیوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہےکہ تبدیلیوں کے باعث متعدد امریکی اعلیٰ حکام پریشانی کا شکار ہیں، اٹارنی جنرل پام بونڈی کی برطرفی کے بعد کابینہ میں بے چینی دیکھی جارہی ہے اور سینئر حکام اپنے عہدوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، خدشہ ہے کہ مزید اہم شخصیات کو بھی جلد ہٹایا جا سکتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق ممکنہ طور پر ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل، سیکرٹری آرمی ڈینیئل ڈرسکل فہرست میں شامل ہیں جبکہ امریکی وزیرمحنت لوری شاویز ڈی ریمر بھی فہرست میں شامل ہیں۔
واضح رہے گزشتہ ماہ ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم کو بھی برطرف کیا جا چکا ہے۔



