پاکستانتازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر تین سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو تین سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے پر تعینات کردیا ہے۔

نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی تا حکم ثانی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اب وفاقی حکومت نے ان کی تین سال کیلئے تقرری کی منظوری دی ہے اور وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کی۔

نگران دورکی تعیناتی کی متعلقہ رولز کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی۔

وفاقی کابینہ نے نادرا رولز 2020 میں رول سات اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس آفیسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker