پاکستانPunjab

جناح اسپتال لاہور سے 1کروڑ سے زائد کا قیمتی سامان غائب

جناح اسپتال لاہور سے ایک کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہوگیا۔

جیونیوز کے مطابق اسپتال سے قیمتی سامان غائب ہونےکے معاملے پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹر شبیر حسین کو شوکاز جاری کردیا۔

3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر شبیر پربدعنوانی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ غائب اشیاء میں آپریشن تھیٹر ٹیبلز، بیڈز، اے سی،  وہیل چیئرز اور فرنیچر شامل ہے، اس سامان کی مالیت ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اس کے علاوہ شوکاز میں مزید کہا گیا کہ طبی سامان جان بوجھ کر غائب کیا گیا، مقررہ وقت میں وضاحت نہ دینے پرمحکمہ صحت کارروائی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker