تازہ ترینانٹرنیشنل

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا

سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو 82 سالہ جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔

بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر اور ان کے اہل خانہ معالجین کے ساتھ مل کر علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پروسٹیٹ کینسر (Prostate Cancer) مردوں میں پایا جانے والا ایک عام کینسر ہے جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔

پروسٹیٹ ایک چھوٹا سا غدود (gland) ہوتا ہے جو مردوں کے تولیدی نظام کا حصہ ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker