پاکستانتازہ ترین

مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

علامہ مسعود الرحمان کو 5 جنوری کو اسلام آباد میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جبکہ واقعے میں ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

پولیس نے بتایاکہ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا اور گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker