پاکستانتازہ ترین

لاہور: تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 بھائی دوران علاج دم توڑ گئے

لاہور:کیولری گراؤنڈ میں چند دن پہلے تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 نوجوان بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھاجب وہ شیخوپورہ سے فوج میں بھرتی کے لیے لاہور پہنچے تھےاور سڑک پار کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

پولیس کہنا ہےکہ کارسوار خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker