پاکستانتازہ ترین

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے دو ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے بفرزون میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، پولیس مقابلہ کے بی آر سوسائٹی میں قبرستان کے قریب ہوا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہےکہ ملزمان کی شناخت فیصل اور ناصر کے نام سے ہوئی ،ملزم ناصر پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker