پاکستان
ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

پنجاب پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے۔
پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی،سنگین جرائم میں ملوث فدا عرف راٹھور لٹھانی اور زلفی لٹھانی نے بھی سرنڈر کیا۔
ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو قتل، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ہتھیار ڈالنے والوں کیلئے راستے کھلے ہیں، بہتر زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے گا،آئی جی پنجاب نے بدنام زمانہ ڈاکو کو ساتھیوں سمیت پکڑنے پر ڈی پی او رحیم یار خان اور ٹیم کو شاباش دی ۔



