پاکستانتازہ ترین

بجلی مزید 3.49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونیکا امکان

بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے مزید فی یونٹ 3 روپے 49 پیسے اضافے کا امکان ہے، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے نے اپریل کے ایف سی اے کی مد میں درخواست دائر کر رکھی ہے، نیپرا کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد ،مقامی گیس سے 11.28 فیصد ، درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد اور جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker