انٹرنیشنل

کسی فریم ورک پر پہنچے بغیر آئی اے ای اے عہدیدار کو جوہری تنصیبات کا دورہ نہیں کرائیں گے: ایران

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا عہدیدار مذاکرات کے لیے آج ایران پہنچے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کسی بنیادی ڈھانچے پر پہنچے بغیر آئی اے ای اے (انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی) کے عہدیدار کو ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ نہیں کرایا جائے گا۔

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عالمی ادارے سے تعاون کے فریم ورک میں آئی اے ای اے حکام سے بات چیت ہو گی۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کا قانون پاس کیا تھا۔

 آئی اے ای اے کا ایرانی جوہری تنصیبات کا دورہ اب ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری سے ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker