پاکستان
گاڑی میں اونچی آواز میں نور جہاں کا گانا سننے کا شوق شہری کو حوالات لے گیا

لاہور: اونچی آواز میں ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا سننے کےشوقین شہری کو ایک رات کے لیے حوالات کی ہوا کھانا پڑ گئی۔
جیو نیوز کے مطابق یہ گرفتاری گزشتہ شام لاہور کےعلاقے نواب ٹاؤن میں ہوئی جہاں دانش نامی شہری اپنی گاڑی میں اونچی آواز میں مشہور پنجابی گانا ’’جھانجر دی پاواں چھنکار‘‘ سنتے ہوئے جا رہا تھا۔
پولیس نےناکے پر روکا اور اونچی آواز میں گانا سننےکی وجہ پوچھی تو دانش نے بتایا کہ نورجہاں کےگانےاونچی آواز میں سننے کا ہی مزا آتا ہے۔
شہر کے جواب پر تھانا نواب ٹاؤن پولیس نے اےایس آئی رحمت علی کی مدعیت میں ایمپلی فائر ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکےدانش کو حوالات میں بند کر دیا۔
بعد ازاں پولیس نے آج دانش کو آج عدالت میں پیش کیا تو عدالت نےضمانت منظور کر لی اور شہری کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔



