انٹرنیشنل

تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،20 افراد جاں بحق

اٹلی کےقریب تارکین وطن کی ایک اورکشتی ڈوب گئی ،کشتی ڈوبنے سے 20 تارکین وطن ہلاک  جبکہ 80افراد کو بچا لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے 20 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، یاد رہے رواں مہینے کے شروع میں یمن کےساحل کےقریب بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی  تھی ، جس میں متعدد تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہلاک 27تارکین وطن کی لاشیں سمندر سےنکال لی گئیں ،کشتی حادثے میں درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔

حادثے کےوقت کشتی پرکم ازکم 150 کےقریب افراد سوار تھے،ہلاک افراد کا تعلق کن ممالک سے تھا تاحال شناخت سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے حالیہ چند مہینوں میں ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جس کے نیتجے میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، کئی افراد کا تعلق پاکستان سے بھی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker