انٹرنیشنل

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیویارک: غزہ کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب  کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  یو این سلامتی کونسل کا اجلاس ہفتے کو ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو این سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی۔

دوسری جانب امریکا نے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعے کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔

اسرائیل کی تازہ بم باری سے امداد کے منتظر 11 فلسطینیوں سمیت 36فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں بھوک سے مزید 4  فلسطینی شہید ہوئے۔ بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 201 ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker