پاکستانتازہ ترین

سائفرکاپی عمران نے اپنے پاس رکھی اورکہا گم ہوگئی، اعظم خان کا کیس میں بیان قلمبند

راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر کیس میں اپنا بیان قلمبند کرادیا۔

اڈیالہ جیل میں سائفرکیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےکی۔

آج اعظم خان سمیت 5 گواہوں نے سائفرکیس میں بیان قلمبندکرائے، سائفرکیس میں 15 گواہوں کی بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ بیان قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر دیا جائے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ درخواست مت دیں، میں نے قرآن پاک منگوالیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ مسلمانوں میں بڑے بڑے منافق بھی ہیں جو قرآن پاک پر جھوٹ بولتے ہیں۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم خان سےکہا کہ حلف دیں کہ جھوٹی گواہی دینے پر اللہ ناراض ہو۔ اس دوران بشریٰ بی بی نے عدالت اونچی آواز میں کہا کہ اللہ ناراض ہو، اللہ کا عذاب ہو۔

سائفرکیس کے گواہ اعظم خان نے بیان قلم بند کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سائفرکی کاپی سیکرٹری خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دی تھی، شاہ محمود قریشی نے اگلی صبح وزیراعظم کے سامنے معاملہ رکھنےکا کہا۔

اعظم خان کے بیان قلمبند کراتے وقت پراسیکیوٹر کی مداخلت پربانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود نے اعتراض کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker