پاکستان

لکی مروت میں پولیس کی کارروائی، 3 دہشتگرد مارے گئے

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کئی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ رات کارروائی کی گئی۔ اور خان خیل مندزئی کے جنگل میں 20 سے 25 دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا۔

حکام کے مطابق 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ جبکہ کارروائی کے دوران امن کمیٹی کے ارکان اور مقامی افراد بھی ہمراہ تھے۔

آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کئی دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker