بزنس

سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرزکے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کےڈپازٹ کی مدت میں مزیدایک سال کی توسیع کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ہیں، ان ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker