عراق میں کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی: متعدد اراکینِ پارلیمنٹ گرفتار، کروڑوں ڈالر اور سونا برآمد

عراق میں کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی: متعدد اراکینِ پارلیمنٹ گرفتار، کروڑوں ڈالر اور سونا برآمد
🔶 عراق میں نئے وزیرِ اعظم علی الزیدی کی قیادت میں انسدادِ کرپشن کی ایک وسیع مہم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت درجنوں موجودہ و سابقہ اراکینِ پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ عراقی حکومتی ارکان کے گھروں سے ڈالرز اور سونے کے بسکٹ (اینٹیں) برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ طور پر یہ گرفتاریاں سابق نائب وزیرِ تیل کے اہم انکشافات کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔
🔶 اس کارروائی کے دوران دو بااثر خواتین اراکینِ پارلیمنٹ، عالیہ نصیف اور ہند العباسی کے گھروں سے ملینز آف ڈالرز اور بھاری مقدار میں سونا برآمد ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صرف ایک سابق خاتون رکنِ پارلیمنٹ کے گھر سے 15.5 ملین ڈالر (تقریباً 20 ارب عراقی دینار) مالیت کا کیش اور سونا ملا ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
🔶 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ عوام کی فلاح اور خدمت کا حلف اٹھا کر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچتے ہیں، وہ جب عوام کا خون چوس کر اپنے محلوں کو ڈالروں اور سونے سے بھرتے ہیں، تو انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔ یہ حالیہ گرفتاریاں اس بات کی گواہی ہیں کہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا اور قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکتا



