انٹرنیشنل

پرانا لاٹری ٹکٹ قسمت بدل گیا، امریکی شہری نے 25 ہزار ڈالر جیت لیے

امریکا میں ایک شہری نے اپنی گاڑی کے کمپارٹمنٹ میں پڑا پرانا اور ناکام لاٹری ٹکٹ ملنے کے بعد انہی نمبروں پر دوبارہ قسمت آزمائی کی، جس کے نتیجے میں وہ 25 ہزار ڈالر سے زائد کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

اوہائیو لاٹری حکام کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری نے پہلے بھی پِک 5 لاٹری میں انہی نمبروں کے ساتھ کئی بار قسمت آزمائی کی تھی، تاہم کامیابی نہ ملنے پر اس نے ان نمبروں کا استعمال ترک کر دیا تھا۔

بعد ازاں گاڑی کے گلَو کمپارٹمنٹ سے پرانا لاٹری ٹکٹ ملنے پر اس نے ایک بار پھر انہی نمبروں 8، 5، 5، 2، 3 کے ساتھ ٹکٹ خرید لیا۔

خوش قسمتی سے 8 مئی کی قرعہ اندازی میں یہی نمبر نکل آئے، جس پر شہری نے 50 سینٹ کی شرط کے عوض 25 ہزار ڈالر جیت لیے۔ علاوہ ازیں 60-وے بیک اپ آپشن کے تحت اسے مزید 417 ڈالر بھی ملے، جس کے بعد اس کی مجموعی انعامی رقم 25 ہزار 417 ڈالر ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker