انٹرنیشنل

روس کا یوکرین پر بڑا حملہ،

روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے،جس کے نتیجے میں 517 افراد ہلاک، 90 زخمی ہوگئے۔

روس نےیوکرین پر ایک اور بڑے حملےمیں دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا،جہاں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،یوکرینی حکام کےمطابق حملوں میں 17 افراد ہلاک جبکہ 90 زخمی ہوئےہیں۔

حملوں کےبعد کیف میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اورشہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہےکہ حملوں کے دوران کیف میں فوجی اور توانائی سے متعلق تنصیبات کے علاوہ دنیپروپیٹرووسک اور پولٹاوا کے ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،روس نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ کارروائیاں یوکرین کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب حملوں کے باعث خطےمیں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے،تاہم فن لینڈ نے احتیاطاً عائد کی گئی عارضی فضائی پابندی کچھ دیربعد ختم کردی،جبکہ پولینڈ نے بھی ہنگامی بنیادوں پر فضائی نگرانی کے لیے روانہ کیے گئے لڑاکا طیاروں کی پروازیں معمول پر واپس لے آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker